برطانوی وزیراعظم کاکورونا کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان

April 21, 2021


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا، گولیوں سے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکے گا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا۔

کورونا مریضوں کو علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول موسم خزاں تک فراہم کرنے کی امید ہے، اس کام کے لیے اینٹی وائرل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی وائرل دوا بننے کی صورت میں وائرس کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔