خطے میں طالبان اور ’را‘ کی مشترکہ دہشتگردی کا خطرہ ہے، ضیاء عباس

April 23, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نےکہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد اس خطے میں طالبان اور راکی مشترکہ دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کی روک تھام کے لئے پاکستان کو اپنے ملک میں سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کرنا ہوں گے،کوئٹہ میں بم دھماکا بھارت اور افغانستان کی دہشت گردی کو فروغ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔