پشاور یونیورسٹی میں ’’ہماری زمین کو بحال کرو‘‘ کے موضوع پر ان لائن سیمنار

April 23, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کی ماحولیات کی سوسائٹی نے ارتھ ڈے ڈاٹ آرگ کے تعاون سے یوم کرارض 2021 کے موقع پر ایک ʼʼہماری زمین کو بحال کروʼʼ کے موضوع پر ان لائن سیمنار کا اہتمام کیا گیا سیمنار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس نے اس موقع پر قومی تناظر میں ایک پریزنٹیشن دی اور یہ کہ عالمی کوششوں میں یہ کس طرح معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے اُن قوانین کے بارے میں بات کی جو ہمارے ماحول کے تحفظ کے لئے پاکستان نے بنائے ہیں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل اور اس کے حل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر مقررین نے عالمی یوم کرارض کے تاریخی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1970 میں پہلا ارتھ ڈے منایا گیا جس میں 20 ملین افراد نے شرکت کی۔