امریکا: گھر پر سیکڑوں پرندوں کا حملہ

May 01, 2021

امریکا کے ایک گھر پر سیکڑوں پرندوں نےحملہ کرکے گھر کے تمام افراد کو شدید خوف میں مبتلا کردیا۔

امریکا کے شہر کیلیفورنیا کے علاقے ٹورنس میں کیری نامی خاتون کے گھر سیکڑوں پرندوں نے حملہ کردیا، خاتون میں میڈیا کو بتایا کہ 21 اپریل کو اُن کے گھر کے آس پاس پرندوں کا جھنڈ آیا اور پھر رات وقت چمنی سے گھر میں گُھس گیا۔

خاتون نے کہا کہ جب اُنہوں نے یہ خوفناک منظر دیکھا تو اُنہیںایلفریڈ ہچکاک کی فلم ’دی برڈز‘ یاد آگئی۔

اُنہوں نے کہا کہ شروعات میں تو وہ اور اُن کے اہلخانہ صرف 800 پرندوں کی ہی گنتی کرسکے لیکن اس کے بعد لاتعداد پرندے گھر کے اندر آگئے۔

خاتون نے کہا کہ اُنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرجنگلی حیات کے محکمے نے مشورہ دیا کہ گھر کی تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں، پھر یہ پرندے چلے جائیں گے۔

کیری نے کہا کہ یہ ترکیب کام آئی اور تمام پرندے گھر سے باہر چلے گئے۔