• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے داغے گئے 5 میزائل مار گرائے ہیں: اردن کی مسلح افواج کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے 5 میزائل مار گرائے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل امریکی اڈے الازرق کی سمت داغے گئے تھے، تاہم ان میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں مار گرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق میزائلوں کے ملبے کے ٹکڑے مختلف علاقوں میں گرے، جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اردن کی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید