• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شی تھریڈز پروگرام: پنجاب کی خواتین کیلئے 310 ملین روپے کا خصوصی بجٹ مختص

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’شی تھریڈز پروگرام‘ کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔

ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے مطابق شی تھریڈز پروگرام میں خواتین کو 15000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سال عمر کی مڈل پاس خواتین پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شی تھریڈز کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف تربیتی کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔

لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید