اب موت کیا؟ اب تو یہ بہت آسان اور عام بات ہے، شکتی کپور

May 05, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سنیئر اداکار شکتی کپور نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی رائے بتا دی ہے۔بھارت کے نامور اداکار شکتی کپور نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل ٹوٹ رہا ہے۔اداکار شکتی کپور نے کہا کہ لگتا ہے کہ اب موت بہت قریب آگئی ہے۔حالیہ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ پچھلا ایک سال بہت مشکل گزرا ہے ساتھ ہی اداکار نے کورونا وائرس کی صورتحال پر رنج کا اظہار بھی کیا ہے۔دورانِ انٹرویو اداکار نے بتایا کہ پہلے کہتے تھے کہ مرنے والا ہے، اور اس میں دس سال لگ جاتے تھے۔ لیکن اب تو لوگ بڑی تعداد میں ایک ساتھ مرتے جارہے ہیں۔انہوں نے زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب موت کیا؟ اب تو یہ بہت آسان ہے اورعام بات ہے۔دوسری جانب اداکار نے بتایا کہ میں نے سنا کہ دوست کے بھائی صبح اسپتال گئے ہیں اور شام میں علم ہوا کہ وہ دنیا میں نہیں رہے۔انہوں نے مزیدا کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل پورے ملک کی ویکسینیشن ہے۔اس کے علاوہ اداکار نے اپنی بیٹی اور بولی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردہ کی دوست کے حوالے سے بات کی۔شکتی کپور نے بتایا کہ ان شردہ کی ایک دوست بھارت آئی ہوئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تو لوگ ماسک نہیں پہنتے، کیونکہ وہاں تقریباً 90 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سےبھی اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔