ایس او پیز کی خلاف ورزی ، گرانفروشی،84تجارتی مراکز سر بمہر

May 05, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن جاری رہا۔ راولپنڈی ڈویژن میں چھاپوں میں چار لاکھ69 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے،16ریسٹورنٹس اور45دکانیں، مالز سیل کئے گئے،چھ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں 3 ایف آئی آرز اور 19 گر فتاریاں کی گئیں ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب16 ریسٹور نٹس کو سیل اور51500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات نے منگل کو ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرایس پر او پیز کی خلاف ورزی پر پندرہ افراد گرفتار کیا گیادس افراد کو جرمانہ اور بیس دکانداروں کو انتباہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب15افراد کو گرفتار کر لیا ،20کانیں اور3 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئےجبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ86ہزار 400روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔