کیبلز بچھانے پرپی ایچ اے میں ایک کروڑ سے زائد کی خوردبرد

May 05, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے ملازمین نے گرین بیلٹس پر کٹ لگا کر کیبلز بچھوا نے کے مبینہ طور پر ایک کروڑ وصول کرکے سرکاری خزانے میں 7 لاکھ جمع کروادئیے۔سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے سے زائد نقصان کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ اے ویلفیئر ایسوسی ایشن نے چیف سیکرٹری کوخط لکھا ہے کہ گرین بیلٹ یا حدود میں کیبل ڈالنے کا ریٹ 67.5 روپے فی کیوبک فٹ مقرر ہے۔ پی ایچ اے افسران نے زون ون اور زون فائیو میں 1لاکھ 57ہزار 440 کیوبک فٹ کیبل ڈلوائی ہے۔ ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ ماڈل ٹاؤن ایل بلاک،ایم بلاک،فیصل ٹاؤن کی گرین بیلٹس میں غیر قانونی کیبل ڈلوائی گئی، جس سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 6 لاکھ 27 ہزار 200 روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی کا کہنا ہے معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کرائی جارہی ہیں۔