بحرین کی شاہی نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے اسلام آباد میں پاک بحریہ کے ہیڈ کواٹرز میں نیول چیف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کےدستے نے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور پاکستان بحریہ کے شہداء کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے بحری افواج کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
رائل بحرین نیول فورس کا دورہ، پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
یہ دورہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔