کورونا کیسز کم ہونے پرہی سکول کھولیں گے،مراد راس

May 05, 2021

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کم ہونے پر ہی تعلیمی ادارے کھولے جائیںگے۔شہری کورونا ایس او پیز پرہر صورت عملدرآمد کریں۔،اس حوالے سے گذشتہ روز وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نےسماجی رابطے کی سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ کوروناوبا کی تعداد کم ہونےپرہی سکول کھو لےجاسکتے ہیں،شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں،40 سال سے زائد عمر کے شہری ہر صورت اپنی ویکسنیشن کروائیں ، اب صرف سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کےذریعہ ہی ہم کورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں ۔