ڈیلی ویجزملازمین کا احتجاج جاری

May 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ایمپلائز یونین کا احتجاج جاری ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثرنے کہا کہ عید سے قبل ملازمین کو ان کا حق دے دیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹرعلیم خان ، رجسٹرار صہیب راشد خان خزانہ دار صفدرخان نے شرکت کی اجلاس میں ڈیلی ویجز کے حوالےسے معاملات زیر بحث آئے اور یونین کے مطالبات پر غور کیا گیا تاہم اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔