مجھ پر فیس بک اور ٹوئٹر کی پابندی ذلت آمیز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

May 05, 2021


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رکھنے کے فیس بک کے فیصلے کو ذلت آمیز قرار دے دیا۔

فیس بک نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر، فیس بک اور گوگل کا اقدام تضحیک آمیز اور ہمارے ملک کے لیے پریشان کن ہے۔

امریکی ووٹرز آزادی اظہار پر پابندی کے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

سابق صدر ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں جیت کے غلط دعوؤں پر سوشل میڈیا ویب سائٹس نے ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔