• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں ٹرمپ کی صدر بائیڈن پر تنقید

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن پر تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم ابھی تک مجھے یاد کرتے ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے صدر بائیڈن کو امریکا میکسیکو سرحد، ایران اور چین کے معاملات پر بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سوال پر شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

سابق امریکی صدر نے سرحد کے معاملات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،وہ خراب صورتحال میں رہ رہے ہیں،وہ اس طرح زندگی گزار رہے ہیں جیسے کسی نے دیکھا ہی نہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوزف بائیڈن پر تنقید سے فارغ ہوکر آخر میں شادی شدہ جوڑے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں خوبصورت اور اچھے ساتھی ہیں۔

تازہ ترین