کورونا پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے، بشارت راجہ

May 06, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب کے وزیر قانون و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کورونا کے سدباب کے لئے این سی او سی کی طرف سے جاری کی گئی گائیڈلائنز اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ رینجرز اور پاک آرمی کے تعاون سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔راولپنڈی میں عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران محمد بشارت راجہ نے کہا کہ صوبے میں اس وقت کورونا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔