میڈیکل افسر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کے درمیان تصفیہ

May 06, 2021

کوئٹہ(پ ر)سیکرٹری ہیلتھ کی ہدایت پر ہیلتھ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ڈاکٹر محمد آصف زہری میڈیکل افسر ڈی ایچ کیو قلات اور ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات کے درمیان تصفیہ کرادیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ دونوں فریقین قانون کے تحت اپنے کیسز (ایف آئی آر) واپس لینے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر شوکت علی بلوچ ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس ان کی کابینہ بلوچ ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر قادر عمرانی ڈپٹی آرگنائزر بلوچ ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر ابوبکر بلوچ اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔