نشتر ریزیڈینشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ریزیڈینشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ڈاکٹر خالد حسین قریشی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، ڈاکٹر خالد عثمان، ڈاکٹر ہاجرہ مسعود اور اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر علی رضا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز ملتان کی طرف سے ڈاکٹر عدنان ملک، ڈاکٹر عتیق چوہدری ، ینگ ڈاکٹرز ریفارمز کی طرف سے ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر سعید چوہدری جبکہ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈاکٹر علی وقاص ، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ساؤتھ پنجاب ڈاکٹرز فورم کی طرف سے میاں مظاہر جبکہ پاینر یونٹی کی جانب سے ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر فرخ شاہ نے شرکت کی، اجلاس میں ریزیڈینشل ٹاور کے حوالے سے مختلف امورزکو زیر بحث لایا گیا ، تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں،اجلاس میں طے پایا کہ ہسپتال اور یونیورسٹی کے ایمپلائز اور ان کی فیملی کے لیے کیلئے الگ الگ ریزیڈینشل ٹاورز اور مرد اور خواتین ڈاکٹرز کے لیے الگ الگ ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے اور رہائش کی سہولت گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے لیے ہوگی۔ اجلاس کی حتمی رپورٹ جلد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو پیشِ کر دی جائے گی جس کی منظوری کے بعد ورکنگ پیپر ہائر اتھارٹیز کو ارسال کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں ریزیڈینشل ٹاورز کے قیام کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف جگہوں کا معائنہ بھی کیا۔