بھارت نے امریکی و سوئس کمپنی کی کووِڈ 19 اینٹی باڈی ڈرگ کی منظوری دے دی

May 06, 2021


بھارت نے امریکی اور سوئس فارماسوٹیکل کمپنی کی کووِڈ 19 اینٹی باڈی ڈرگ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوئس کمپنی روش اور امریکی کمپنی ریجینرون کی اینٹی باڈی ڈرگ کاک ٹیل کو امریکا بھی ہنگامی استعمال کی منظوری ملی ہوئی ہے۔



یورپ میں بھی گھر پر رہنے والے کووِڈ مریضوں کو یہ ڈرگ استعمال کروائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو بھی وائرس سے متاثر ہونے پر یہ ویکسین دی گئی تھی۔

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار کیس،3980 اموات رپورٹ ہوئیں۔

دوسری جانب بھارت کے پڑوسی ملکوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آگئی، نیپال، تھائی لینڈ اور لاؤس میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور سفری پابندی لگنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نےغیر ہنگامی امریکی سرکاری ملازمین کی بھارت سے رضاکارانہ طور پر روانگی کی منظوری دے دی۔

امریکا نے بھارت کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری دوبارہ جاری کرکے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر بیڈز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ، چنئی کے اسپتال میں ایمبولینس کے اندر ہی کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا۔