کراچی: شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ

May 06, 2021


کراچی میں مختلف علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ جامع کلاتھ سے ٹاور اور تبت سینٹر اور نمائش تک ٹریفک کا دباؤ شدید ہے۔

ٹاور سے شاہین کمپلیکس کی جانب ٹریفک کے دباؤ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

لیاقت آباد سپر مارکیٹ آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔

مشرق سینٹر سے حسن اسکوئر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کے دباؤ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔