کراچی کے شہری کورونا کا خوف گھر چھوڑ کر شاپنگ کے لیے نکل آئے

May 06, 2021

وقت کم ہے مگر مقابلہ سخت ہے کراچی میں شہری کورونا وائرس کا خوف گھر چھوڑ کر عید کی شاپنگ کے لیے باہر نکل آئے۔

شہر بھر کی شاہراہوں پر دن بھر ٹریفک جام کی صورت حال رہی، متعدد شاہراہوں پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا۔

شاپنگ کرنے والے شہریوں نے کورونا وائرس ایس او پیز کی پابندیاں ہوا میں اڑا دیں، شہر بھر کے بازاروں میں رش کو انتظامیہ کنٹرول کرنے کے لیے کہیں نظر ہی نہ آئی۔

یہی نہیں بلکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود کراچی سے دوسرے شہروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں رہی ۔ کوئی روک ٹوک دیکھنے میں نہیں آئی۔