سندھ میں گھروں میں کورونا ویکسی نیشن پروگرام شروع

May 07, 2021

محکمہ صحت سندھ نے اسپتال نہ آسکنے والے افراد کے لیے گھروں میں کورونا ویکسی نیشن پروگرام شروع کردیا۔

یہ سہولت 60 سال سے زائد، خصوصی یا ایسے افراد کے لیے ہے جو ویکسین مراکز جانے کے قابل نہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یہ پرو گرام کراچی اور حیدرآباد ‏تک محدود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13821 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 966 نئے کیسز سامنے آئے۔