وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ

May 10, 2021

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے عازمین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا اور امام کعبہ سے بھی ملاقات کی۔

جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا، لیکن ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔