پاکستان کوبیت المقدس کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے‘حافظ نعیم

May 10, 2021

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ماہ امضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے میں دو فلسطینیوں کی شہادت اور 200سے زائد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین کئی روز سے جنگ زدہ علاقہ بنا ہوا ہے،اسرائیلی فوج گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں پر حملے کرکے ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہی، انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کاحق اداکریں اور اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کا فوری اعلان کیا جائے، حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی اور برطانوی آشیرباد سے فلسطین پر قبضہ کررکھا ہے،اسرائیلی اقدام سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے یہ محض کوئی جذباتی بات نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔