ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

May 10, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون اور بجے سمیت 5افراد جان بحق ،ایک زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی گلی نمبر 15 میں گھر کی سیڑھیوں سے گر کر 54 سالہ مسرت زوجہ سعید جاں بحق ہوگئی ، ڈیفنس فیز 5 خیابان غازی کے قریب گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر54 سالہ منیر حسین ولد خادم حسین جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن چوکنڈی قبرستان کے قریب سڑک عبور کرنے والے 8سالہ بچے معشوق کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،نیو کراچی نمبر 5 میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 28 سالہ وارث جاں بحق ہو گیا،ڈیفنس فیز 5 سلطان مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 44سالہ رشیدہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 25سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا ۔