پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دیگی، ناصر حسین شاہ

May 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات اور الیکشن 2023 میں سرپرائز دیگی، این اے 249 کی دوبارہ گنتی میں قادر خان مندو خیل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کی برتری بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اپنی شکست کو چھپانے کے بہانے ڈھونڈ رہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے، این اے 249 کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،این اے 249 کے عوام کے پانی و دیگر مسائل پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کریگی۔