کابل اسکول دھماکوں نے سانحہ اے پی ایس کے زخم تازہ کردیئے، شہباز شریف

May 10, 2021

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں سکول دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی ، اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیئے ہیں۔