ایمریٹس کے 16 مسافر طیارے مال بردار جہازوں میں تبدیل

May 10, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز )ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے 16مسافر طیاروں کو مال بردار (کارگو) جہازوں میں تبدیل کر دیا۔قبل ازیں اتوار کی صبح ایک بیان میں ایمریٹس نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے لیے کورونا ویکسین کی ادویات اور امدادی سامان کی مفت ترسیل کرے گی۔کورونا وبا کے دوران ایئر کارگوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔بلومبرگ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایمریٹس کے ڈویژنل سینیئر نائب صدر نبیل سلطان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن اپنے کچھ طیارے کے کیبن میں بھی سامان رکھ کر لے جا رہی ہے۔نبیل سلطان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایئرلائن اپنی گنجائش کا جائزہ لے رہی ہے۔ ‘اب تک ہم نے اپنے 16 مسافر طیاروں کو مکمل کارگو جہازوں میں تبدیل کر چکے ہیں۔‘’ ہم اپنے باقی ماندہ طیاروں کے مین کیبن کو بھی پی پی ایز اور دوسرے طبی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘ایمریٹس ایئرلائن کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایئرلائنز کو طلب اور رسد کے قاعدے کے تحت کارگو کے حجم میں اضافے اور مسافروں کی تعداد میں کمی کا سامنا ہے۔