امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

May 10, 2021

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے وقت گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔

کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر پہنچے تو 5 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جس سے اسپتال منتقل کیا گیا، وہ بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا کہ تقریب میں موجود بچوں پر ملزم نے فائرنگ نہیں کی۔ واقعہ کیوں ہوا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔