وزیرداخلہ کا ٹریفک حادثے میںانسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

May 10, 2021

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع سوراب میں انجیرہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ نے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔