ڈی ایس ریلوے کا کینٹ ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ، ایس ٹی ای کو ٹرین ڈیوٹی سے روک دیا

May 10, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر نے گزشتہ روز اچانک کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے لئے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اس دوران کینٹ اسٹیشن پر موجود ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کی چیکنگ کی جس میں ایس ٹی ای زامن نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر ڈی ایس نے ٹرین ڈیوٹی سے روک دیا،ڈی ایس نے مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران ، اسٹیشن کی آمدنی ، بکنگ آفس، سٹیشن بلڈنگز، ویٹنگ روم اورسٹیشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔