چین؛ 3 خطرناک تیندوے چڑیا گھر سے فرار

May 10, 2021

چین میں تین خطرناک تیندوے چڑیا گھر سے فرار ہوگئے، انتظامیہ کو پتہ بھی نہیں چلا۔

وقوعہ کے بعد فورسز ایکشن میں آئیں اور ہیلی کاپٹر بھی مدد کو آیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دو تیندوے پکڑ لیے، تاہم ایک نہیں مل سکا۔

انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب انتظامیہ نے غفلت برتنے پر اسٹاف کے ارکان کو حراست میں لے لیا۔