حیدرآباد، کھانے پینے کی غیرمعیاری اشیاء کی فروخت جاری

May 11, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال، ماہ رمضان میں بھی کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء سرعام فروخت ہونے لگیں، جبکہ مضر صحت تیل سے پکوڑے،سموسے،جلیبی و دیگر اشیاءبھی بنائے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے،اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے متعلقہ حکام کو شکایات ارسال کی جاچکی ہیں ،مگر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والی مافیا کے خلاف اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاءکے معیار کو جانچنے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جو اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔