سرغنہ سمیت چار ملزمان گرفتار،نقدی موبائل فون اور 3 موٹر سائیکل برآمد

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت چار ملزمان محمد کامران، محمد عظیم اور محمد فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے 1لاکھ 45ہزار روپے نقدی، موبائل فون، موٹر پمپ اور 3 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری و دیگر 7 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے ا ایس ایچ او شاہ شمس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی ۔