ویکسین لگواکر وائرس کے خلاف اس جنگ میں حکومت کی مدد کریں، منیب بٹ

May 11, 2021

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی اور مداحوں پر زور دیا ہے کہ ویکسین لگواکر وائرس کے خلاف اس جنگ میں حکومتِ پاکستان کی مدد کریں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔

منیب بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ تصویر پوسٹ کرنے کی واحد وجہ کوویڈ ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔‘

انھوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بھی کورونا وائرس ویکسین لگوالیں۔

منیب کا کہنا تھا کہ آپ ویکسینیشن کروائیں اور اس وائرس کے خلاف لڑنے میں حکومت پاکستان کی مدد کریں۔