• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منیب بٹ کو اہلیہ ایمن خان پر فوربز کی ’ایشیا کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر پاکستان عالمی سطح پر بھی نام بنا رہا ہے۔


سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’عاطف اسلم اور ماہرہ خان کے ساتھ پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو۔‘

منیب بٹ نے اہلیہ کیلئے لکھا کہ ’ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آخر کار پاکستان عالمی سطح پر نام بنانے میں کامیاب ہورہا ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکارعاطف اسلم ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست میں ان اسٹارز کو شامل کیا جن کے سوشل میڈیا پر ناصرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نے کرونا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔


فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی فنکار ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین