کورونا ویکسین عام افراد کو لگانے کے حوالےسے اقدامات کئے جائیں، باقر رضا رضوی

May 12, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو افیسر سید باقر رضا رضوی نے اسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین عام افراد کولگانے کے حوالےسے اقدامات کریں اور اس حوالے سے طبی مراکز کو لیٹر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں ، یہ لیٹرز محکمہ صحت سندھ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں سید باقر رضوی نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور ویکسی نیشن کے حوالے سے بہتر انتظامات پر اوجھا کیمپس کی ٹیم کو سراہا ۔