ایتھلیٹ ارشد ندیم عید کے بعد ٹریننگ شروع کریں گے

May 12, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم عید کی چھٹیوں کے بعد لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔وہ کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہونے کے باوجود ٹریننگ کی اجازت ملنے کے لئے پرامید ہیں۔ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے لئیے براہ راست کوالیفائی کیا ہوا ہے ۔