مالی سال کی تین سہ ماہی، ملک میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں کمی

May 12, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوار میں مارچ میں ماہانہ بنیادوں ہر0.77 فیصد اورمالی سال کے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3.37فیصد اضافہ ہوا اسی طرح کوکنگ آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر 0.26فیصد اضافہ اور سالانہ بنیادوں پر 0.14فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2020سے لیکرمارچ 2021تک کی مدت میں ملک میں 1,064,326ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,101,461ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، مارچ 2021میں ملک میں 118,079ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 118,995ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں ملک 330,759ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 331,234ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ہوئی تھی، مارچ 2021میں ملک میں 39,166ٹن کوکنگ آئل کی پیداورہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 39,066ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔