امریکہ کے لیے برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا، عبد الرزاق داؤد

May 12, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران امریکہ کے لیے برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے رواں مالی سال جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران برآمدات 29 فیصد اضافے کے ساتھ 4092 ملین ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3173 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں انہوں نے کہا کے امریکہ کے لیے برآمدات میں اضافے کا کریڈٹ ہمارے برامدکنندگان کو جاتا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اپنی کاوشوں سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔