مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی ظلم قابل قبول نہیں، چیئرمین سینیٹ

May 12, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملے پر عالمی پارلیمانی سربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خطوط لکھے ہیں جن میں مسجد الاقصیٰ کے نہتے فلسطینی نمازیوں پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔صادق سنجرانی نے خطوط میں مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سربراہان سے مخاطب ہوں۔