جب بچے محفوظ نہیں ہونگے تو امن نہیں ہوگا، ملالہ

May 12, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ یروشلم میں تشدد بالخصوص بچوں کیخلاف تشدد ناقابل برداشت ہے، جب بچے اور شہری محفوظ نہیں ہوں گے تو امن نہیں ہوگا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر یونیسیف کا ایک بیان جس میں 37 فلسطینی بچوں کے زخمی ہونے بتایا گیا ہے کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ اس قدیم تنازع نے کئی بچوں سے ان کی زندگیاں اور مستقبل چھین لئے ہیں۔ رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اقدامات اٹھائیں، جب بچے اور شہری محفوظ نہیں ہوں گے تو امن نہیں ہوگا۔