رینج ریزرو بارک میں رہائش پذیر ملازم موبائل اوررقم سے محروم پولیس نے جائے وقوعہ تبدیل کر دی

May 12, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنزکے دفترمیں کام کرنے والے ملازم کوموبائل فون اوررقم سے محروم کردیاگیا۔تھانہ سول لائن کو حمزہ خالد نے بتایاکہ محکمہ پولیس میں بطور درجہ چہارم ملازم اپنے فرائض سرانجام دے رہاہوں اور اپنی عارضی رہائش علاقہ تھانہ سول لائن نزدجھنڈاچیچی میں رکھی ہوئی ہے ۔ اس کے کمرے میں اس کے علاوہ 7 دیگرافرادبھی رہائش پذیرہیں۔ 6مئی جمعرات کی صبح اپنے کمرے میں سورہاتھا کہ کسی نامعلوم چور نے میراموبائل چوری کرلیا۔جب میں سوکراٹھا تومیراموبائل غائب تھا اورکمرے کادروازہ کھلاتھا ،کمرے میں موجودافرادسے موبائل کے متعلق پوچھاتو انہوں نے لاعلمی کااظہارکیا۔موبائل میں میراپرسنل ڈیٹاموجود تھا اورساتھ ہی میرے بینک کی اپلیکیشن ایپ بھی انسٹال تھی اوراس میں میراڈیٹابھی محفوظ تھا ۔بعدمیں معلوم ہواکہ موبائل چوری کرنے والے چور نے میری ایپ سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 14ہزارروپے منتقل کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حمزہ خالدپولیس لائن نمبرایک میں واقع رینج ریزروکی بارک کے ایک کمرے میں رہائش پذیرہے اوراسی کمرے میں واردات ہوئی جب کہ پولیس نے نااہلی چھپانے کے لئے جائے وقوعہ نزدجھنڈاچیچی ظاہرکی ۔