بچی سمیت 5 خواتین اغواء

May 12, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دوشادی شدہ عورتوں اورتین لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو شاہدنے بتایاکہ اس کی بیوی (ص)کو کسی نے اغواکرلیا ۔تھانہ آراے بازارکو محمد ابرار قریشی نے بتایاکہ اس کی17سالہ بیٹی (ح) اغواء ہو گئی ۔ تھانہ آراے بازارکو عمران علی نے بتایا کہ اس کی بیوی (س) ایک بوڑھی عورت زینب عرف چندہ کے گھر مکان دیکھنے کے لئے گئی کچھ دیر انتظار کے بعد جب وہ واپس نہ آئی تو اس کے گھرپتہکرنے گئے تو زینب نے یقین دہانی کرائی کہ چار بجے تک وہ مل جائے گی ٹھیک 4 بجے اس عورت کا نمبر بند ملا اس کے گھر گئے تو اپنے گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوچکی تھی۔تھانہ ائرپورٹ کو شازیہ بی بی نے بتایاکہ اس کی14سالہ بیٹی (ص) بی بی کو جاوید اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ مورگاہ کو مسرت بی بی نے بتایاکہ محمد مدثر اور ساجدہ بی بی دونوں میاں بی بی نے ملکر میری 9 سالہ بچی (ن)کو گھر سے اغواء کیا ملزمان گھر سے 3 تولے سونا اوردیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔