قطر نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاہدے کی کوششوں کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھنے کی ٹھوس بنیاد ہے، جامع اور پائیدار نتائج یقینی بنانے کیلیے فریقین مثبت جذبے، تعمیری کوششوں اور مشترکہ تعاون کو قائم رکھیں۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، تمام علاقائی اور عالمی شراکت داروں کی کوششیں قابل قدر ہیں۔