• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون سربراہی اجلاس میں کھلے مائیک نے کئی دلچسپ راز کھول دیے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

جی سیون سربراہی اجلاس میں جہاں دنیا کے بڑے مسائل زیرِ بحث رہے، وہیں رہنماؤں کے دلچسپ لمحات بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔

جی سیون اجلاس میں اس بار صرف عالمی سیاست ہی نہیں، بلکہ کھلے مائیک نے بھی کئی دلچسپ راز کھول دیے، جب اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کافی کی خواہش ظاہر کی۔ 

جرمن چانسلر نے فوراً مذاق کیا  "اور ایک سگریٹ؟" جس پر میلونی نے جواب دیا "نہیں، ایک ماہ پہلے چھوڑ دی ہے" جس پر کمرے میں قہقہے گونج اٹھے، نہ صرف یہ بلکہ، فٹبال بھی سفارتکاری کی میز تک پہنچ گیا۔

قطر کے امیر نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو پیرس سینٹ جرمین کی کامیابی پر چھیڑا، تو میکرون نے فوراً جواب دیا، "میں خوش ہوں، آخر یہ ایک فرانسیسی ٹیم ہے۔"

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی صدر محمد بن زاید کو "ہینڈسم" قرار دیتے ہوئے کہا، "جب آپ اتنے امیر ہوں تو آپ کو اونچی آواز میں بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔"

جرمن چانسلر نے ٹرمپ کو جرمن فٹبال ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی، جس پر نمبر 47 درج تھا، یعنی امریکہ کے 47ویں صدر۔

اور پھر سب سے دلچسپ لمحہ... اجلاس کے آخری روز ٹرمپ کمرے میں داخل ہوئے اور مسکراتے ہوئے بولے، "I'm the Boss" ... جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

یوں عالمی سیاست کے سنجیدہ ماحول میں بھی جی سیون اجلاس نے کئی ہلکے پھلکے اور یادگار لمحات چھوڑے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید