اقوام متحدہ،عالمی برادری فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لیں،مجلس وحدت مسلمین

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے شہری آبادی پر حملہ کر بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت پر عالم اسلام کے سکوت کو مجرمانہ خاموشی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدرد اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔