امراء و حکمران غریب عوام کا معیار زندگی بلند کریں ‘ فائق شاہ

May 12, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور اشرافیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مساوات اور معاشی انصاف قائم کریں، 26 کھرب کی مراعات استعمال کرنیوالی سیاسی اور سماجی اشرافیہ عوام اور اللہ کے سامنے مجرم ہے کہ غریب عوام روٹی اور روزگار کیلئے ترستی رہے، اسلام نے مساوات اور اخوت کا دستور دیا ہوا ہے، رمضان المبارک میں اسی پیغام کو سمجھنے والے فلاح پا جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عدم مساوات، سود اور غیر ضروری مال جمع کر کے عیاشیاں کرنے والے عوام اور اللہ کی عدالت میں مجرم ہیں، امن ترقی پارٹی مساوات اور معاشی انصاف کے اصولوں پر نظام لانا چاہتی ہے جس کیلئے سیاسی اور سماجی شعور اجاگر کیا جا رہا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ قرضوں، عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی اور عوام کو لوٹنے سے ملک کنگال ہوتا جا رہا ہے اقتدار کی خواہش اور اداروں کے درمیان رسہ کشی نے جمہوریت اور جمہوری نظام جو تباہ کر دیا ہے، جب تک تمام ادارے شریکِ اقتدار کر کے جاندار پالیسیاں تشکیل نہیں دی جائیں گی تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بھوک ختم ہو گی تو عوام کو انصاف ملے گا، اس اندھی لڑائی میں عوام پسے جارہے ہیں، ایک دن ان کے ہاتھ اور حکمرانوں کے گریبان ہوں گے، اس نوبت سے پہلے اصلاحات لائی جائیں تاکہ عوام کو فائق