کراچی، سانحہ 12 مئی کے متاثرین آج بھی انصاف کے متلاشی

May 12, 2021

کراچی کے سانحہ بارہ مئی سن دوہزار سات کو چودہ برس ہوگئے۔ متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ 14 برس قبل دن دیہاڑے شہرقائد کی سڑکوں پر فائرنگ کرکے پچاس افراد کو بے دردی سے قتل اور متعدد کو زخمی کردیا گیا تھا۔

سابق مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، فرد جرم عائد ہوئی مگر ناقص تفتیش کے باعث تمام ملزمان ضمانتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اٹھارہ مقدمات اب بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہیں، معاملہ گواہوں کے بیان قلم بند کرنے سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر کیے گئے تھے۔