سی پیک کے تحت 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل

May 13, 2021

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ سی پیک کے تحت تعمیر ہونیوالے 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل کر لیاگیا ہے، یہ منصوبہ ایک ارب 72کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے مکمل ہوگا اس منصوبہ کا کام اپریل 2022میں مکمل کر لیا جائے گا، دریائے جہلم پر تعمیر ہونیوالے اس ہائیڈروپاور منصوبے سے پانچ ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔