اسٹیشنوں، ٹریکس اور دیگر ریلوے تنصیبات پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا

May 13, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر) روہڑی ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں، ریلوے ٹریکس اور دیگر ریلوے تنصیبات پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ۔ اسی تناظر میں ایس پی ریلوے پولیس لاہور ملک محمد عتیق نے ریلوے اسٹیشن لاہور تا شاہدرہ بذریعہ موٹر ٹرالی ٹریک چیکنگ کی۔ ایس پی ریلوے لاہور نے ہمراہی دیگر عملہ ریلوے پولیس ریلوے اسٹیشن لاہور ،بادامی باغ اور شاہدرہ اسٹیشن کے ٹریک کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔